عبدالعلیم خان نے محمود مولوی کو استحکام پاکستان پارٹی میں بڑا عہدہ دے دیا

عبدالعلیم خان نے محمود مولوی کو استحکام پاکستان پارٹی میں بڑا عہدہ دے دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے سینئرسیاستدان محمود مولوی کواستحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی) سندھ کا صدرمقررکر دیا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
محمود مولوی کی بطورصوبائی صدرتقرری کا نوٹیفکیشن استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے جاری کیا ہے، یہ نوٹیفکیشن پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدرعبدالعلیم خان کی مشاورت سے جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمود مولوی اب بطور صدر استحکام پاکستان پارٹی سندھ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔دوسری جانب صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منشور کمیٹی کا دوسرے روز بھی اجلاس ہوا۔جس میںسیکرٹری جنرل عامر کیانی، سینئر لیڈرز اسحاق خاکوانی ، چوہدری نوریز شکور، رانا نذیر احمد خان،ڈاکٹر مراد راس،پیر سعید الحسن شاہ، میاں خالد محمود اور اجمل چیمہ بھی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں