عید پر موسم کیسا رہے گا؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

عید پر موسم کیسا رہے گا؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) محکمہ موسمیات نے بڑی عید کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا، موسلادھار بارش سے 27 جون کوڈی جی خان اورشمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا اندیشہ ہے، آندھی اورشدید بارشوں کے باعث کمزورانفراسٹکچرکو نقصان پہنچ سکتا ہے، تمام متعلقہ اداروں کو اس الرٹ کے دوران ضروری احتیاطی تدابیراختیارکرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب سے پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا،اب دنیا وعدے پورے کرے، وزیراعظم نے عالمی طاقتوں کو یاددہانی کرادی
محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک میں داخل ہورہی ہیں،دودن بعد مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث گرمی کی لہرم یں بھی کمی متوقع ہے اور 25 سے 30 جون تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ پری مون سون بارشوں کا امکان ہے، شدید بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے۔
موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق 25 سے 30 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گلگت بلتستان، چترال، کشمیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیض آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پرتیزموسلا دھاربارش ہوسکتی ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں