کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ملازم نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ملازم نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ملازم نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی اور مسافر کی لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان واپس کر دیا۔
پاکستان ٹائم کو معلوم ہوا ہے کہ ملازم نور احمد کوکوئٹہ سے لاہور روانہ ہونے والے مسافر کے 18 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان ملا، انہوں نے یہ سب کچھ ایئرپورٹ انتظامیہ کے حوالے کردیا لیکن اپنی منزل پر لینڈنگ کے بعد مسافر نے ٹرمینل منیجر کوئٹہ سے رابطہ کیا اور سامان کی تفصیل بتائی جس دوران انتظامیہ نے سامان بطورامانت موجود ہونے اور حوالے کرنے پر اتفاق کرلیا جس کے بعدحکام نے رقم اور دیگر سامان ایئرپورٹ پر مسافر کے نامزد کردہ نمائندے کے حوالے کردیا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں