لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹ لکھپت جیل میں نو مئی واقعات میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ سے امریکی وفد نے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں خدیجہ شاہ سے امریکی وفد کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں خدیجہ شاہ کی رہائی سے متعلق قانونی پہلووں کا بھی جائزہ لیا گیا۔یاد رہے کہ خدیجہ شاہ کی دوہری شہریت کی وجہ سے وزارت داخلہ نے امریکی قونصل جنرل لاہور کو خدیجہ شاہ تک رسائی کی اجازت دی تھی۔
