اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ سوچ کو کراچی کی گلیوں میں دفن کر کے دم لینگے،یہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تر بدمعاشیوں کے باوجود پیپلز پارٹی ہار گئی،الیکشن کمیشن نے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا ،دنیا حیران ہوئی کہ کس طرح 9لاکھ والے ہار گئے اور 3لاکھ والے جیت گئے۔156ممبران والے جیت گئے اور 193ممبران والے ہار گئے۔
