balawal

”وقت کا جو یار ہے وہ مسلم لیگ نواز ہے“

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں شہباز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے،جس طرح سے وہ کام کرتے ہیں ،جس نیت سے کرتے ہیں اس کی گواہی دینے کو تیار ہوں ۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف م لیگ سے زیادہ شاید پیپلز پارٹی کے وزیراعظم ہیں،مسائل کو ٹھیک کرنے کیلئے ان کی نشاندہی ضروری ہے،ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ہوں کردار کشی والی سیاست نہیں کرتے۔چیئرمین تحریک انصاف سو فیصد جھوٹ بولتے ہیں،انہوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ۔آصف زرداری بارے مشہور ہے کہ یاروں کے یار ہیں،میں یہ کہوں گا کہ وقت کا جو یار ہے وہ مسلم لیگ نواز ہے۔سیلاب متاثرین کی بحالی بجٹ کا حصہ ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں