اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) نگران سیٹ اپ کیلئے حکومت اور اتحادیوں میں مشاورت شروع ہو گئی ،نگران وزیراعظم کیلئے ہمارے دیے نام کو منتخب کیا جائے، پیپلز پارٹی کی نئی ڈیمانڈ سامنے آ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے مطا لبہ کیا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے سندھ کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ن لیگ نے نواز شریف کو پیپلز پارٹی کے مطالبے سے آگاہ کر دیا،نگران وزیراعظم کا حتمی فیصلہ نواز شریف کرینگے۔حکومت نے نگران وزیراعظم کے معاملے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔
