minus one

تحریک انصاف میں ”خفیہ رابطے“،آئیندہ الیکشن لڑنے کیلئے مائنس ون فارمولے پر اتفاق

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے آئیندہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وائس چیئرمین شاہ محمود نے حتمی فیصلہ کر لیا ہے کہ پارٹی انتخابات میں ضرور میدان میں اترے گی،انہوں نے پارٹی کے اہم ارکان سے رابطے شروع کر دیے ہیں،عمران خان کو فی الوقت مائنس ون کے فارمولے پر آمادہ کرنے کیلئے شاہ محمود جلد ان سے ملاقات کرینگے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
شاہ محمود نے کے پی کے ارکان کو اعتماد میں لینے کیلئے اسد قیصر کو ٹاسک سونپ دیا،علی نواز اعوان اسلام آباد اور راولپنڈی میں روپوش ارکان سے رابطوں میں ہیں،حالات کو دیکھتے ہوئے پارٹی چیئرمین کو مائنس کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں