اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی میں اضافہ کے ساتھ ہی ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا،بجلی کی طلب 27ہزار میگا وواٹ تک پہنچ گئی،بجلی کی پیداوار 20235میگا وواٹ ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ،مختلف شہروں میں دس دس گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،دیہاتوں میںصورتحال اس سے بھی بدتر بتائی جا رہی ہے۔مختلف مقا مات پر عوام سڑکوں پر نکل کرغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔
