اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں9مئی کے گرفتار ملزمان کا ریکارڈ جمع کرا دیا گیا،فوج کی حراست میں موجود ملزمان کا ڈیٹا شامل نہیں ہے،رپورٹ میں نابالغ بچوں ،صحافیوں اور وکلا کا ڈیٹا بھی شامل نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کی گزشتہ روز کی ہدایت پر 9مئی کے گرفتار ملزمان کا ریکارڈ جمع کرا دیا گیاتاہم اس میں فوج کی حراست میں موجود ملزمان کا ڈیٹا،نابالغ بچوں ،صحافیوں اور وکلا کا ڈیٹا شامل نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق 81 خواتین کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 42کو ضمانت پر رہا کیا گیا،باقی خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیلوں میںہیں۔ایم پی او کے تحت 2258افراد کی گرفتاری کے آرڈر جاری کیے گئے،انسداددہشتگردی کے تحت 51مقدمات درج کیے گئے اور 1888افراد کو گرفتار کیا گیا۔