لاہورکے مختلف علاقوں سے دو خواتین سمیت چھ افراد کی لاشیں برآمد ،مردہ خانے منتقل کردی گئیں

لاہورکے مختلف علاقوں سے دو خواتین سمیت چھ افراد کی لاشیں برآمد ،مردہ خانے منتقل کردی گئیں

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت کے مختلف علاقوں سے دو خواتین سمیت چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کردیاگیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار کے علاقہ سے نامعلوم خاتون،سمن آبادمیں ایک گھر سے 50سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت سیدہ نوشین کے نام سے ہوئی۔ بھاٹی گیٹ کی پرندہ مارکیٹ کے قریب سے 35سال سے نامعلوم شخص، پیکو روڈ کے قریب سے 50 سالہ شخص ،حاجی کوٹ کے قریب سے 50سالہ نامعلوم شخص ، دریائے راوی سے 30سالہ نوجوان کی لاش برآمدہوئی جو نہانے آیا تھا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں