کراچی پورٹ کے ٹرمینل کا انتظام یو اے ای کے سپرد کرنے کا فیصلہ، معاہدہ ہوگیا

کراچی پورٹ کے ٹرمینل کا انتظام یو اے ای کے سپرد کرنے کا فیصلہ، معاہدہ ہوگیا

کراچی پورٹ کے ٹرمینل کا انتظام یو اے ای کے سپرد کرنے کا فیصلہ، معاہدہ ہوگیا
کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی پورٹ کے ٹرمینل کا انتظام متحدہ عرب امارات کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیااور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان پورٹس اینڈ شپنگ معاہدے کے لیے فریم ورک کی منظوری دی گئی جس کے بعد یو اے ای کراچی قونصلیٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا کنٹینر ٹرمینل ابوظبی پورٹس چلائیگا، ابوظبی پورٹس کراچی پورٹ پر 1.8 ارب ڈالر سرمایہ کاری کریگا، یہ سرمایہ کاری بلک کارگو کے شعبے میں بھی کی جائیگی۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
اعلامیہ کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) کا نام کراچی گیٹ وے ٹرمینل رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں