خانیوال (سٹاف رپورٹر)شدید گرمی کی لہر اور پھر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا امتحان لینا شروع کردیا، ا?ئندہ چار سے پانچ روز تک گرمی کی لہر جاری رہے گی، ایسی صورتحال میں طبی ماہرین نے روایتی مشروبات کا استعمال مفید قرار دے دیا۔
سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
پاکستان ٹائم کے مطابق مئی اور پھر جون کے ابتدائی ایام کے دوران موسم کافی بہتر رہا لیکن اب جون نے اپنے رنگ دکھانا شروع کردیا ہے ، موسم کا حال بتانے والوں کاکہناہے کہ گرمی کی شدید لہر شروع ہوچکی ہے ،اس صورتحال کے پیش نظر طبی ماہرین کی طرف سے شہریوں کو گرمیوں کے روایتی مشروبات کا استعمال بڑھانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق لیموں پنی، تخم ملنگا اور ستو کا استعمال گرمی میں انتہائی افادیت کا حامل ہے اس حوالے سے حکیموں کا کہنا ہے کہ روایتی مشروبات کا استعمال صدیوں سے کیا جارہا ہے لیکن اب نئی نسل کو شاید ان ناموں کے بارے میں بھی عمل نہیں ہوگا۔