لندن(نمائندہ خصوصی ) برطانیہ ایک مرتبہ پھر پاکستانی سیاست کا مرکز بننے جارہاہے اور بڑی بیٹھک کا امکان ہے ، استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری بھی لندن پہنچ گئے، نواز شریف اورجہانگیر ترین پہلے ہی لندن میں موجود ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کل لندن پہنچ رہے ہیں۔
سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وہ طبی معائنے کیلئے لندن آئے ہیں،کوئی سیاسی میٹنگ طے نہیں، چند روز قبل جب پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین سے لندن میں ممکنہ ملاقات کا سوال کیا گیاتھا تو انہوں نے اپنی گاڑی کا شیشہ کھول کر سوال سنا مگر ہاتھ ہلا کر چلے گئے۔استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد جہانگیر ترین کا یہ پہلا دورہ لندن ہے، وہ لندن کے نواحی علاقے میں اپنے فارم ہاوس میں قیام پذیر ہیں۔