اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کی سابق رہنما اور استحکام پاکستان پارٹی مرکزی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے متعلق حیران کن انکشافات کر دیے اور دعویٰ کیا کہ ہم سمجھتے تھے کہ عثمان بزدار پر تنقید پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کیلئے کی جاتی ہے لیکن جب ہمارے سامنے حقیقت کھلی تو کانوں سے دھواں نکل آیا۔
یہ بھی پڑھیں:”آئینہ ہم نے دکھایا تو برامان گئے“آئی ایم ایف بارے سوال پر اسحاق ڈارکا صحافی کو تھپڑ
نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ پنجاب میں جس وقت تباہی ہوئی اس وقت ہم حقائق سے لاعلم تھے، نیب بھی بار بار بلاتی رہی لیکن عثمان بزدار نے کہیں بھی اپنی بے گناہی کے ثبوت پیش نہیں کیے،میں نے اس نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کی سزا بھگتی ہے، جوبھی عثمان بزدار کو بے نقاب کرتا تھا چیئرمین پی ٹی آئی اسے دور کر دیتے تھے، وہ عثمان بزدار سے متعلق منفی بات سننا نہیں چاہتے تھے، آنے والے دنوں میں ان کا گٹھ جوڑ خوفناک طریقے سے بے نقاب ہونے والا ہے۔
سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
فردوس کاکہناتھاکہ صوبے میں ساڑھے 3 سال کے دوران کسی ایک افسر نے اپنی مدت پوری نہیں کی، افسران کے ساتھ ٹائم کی بکنگ ہوتی تھی، ایک افسر نے مجھے بتایا کہ میرے ساتھ انہوں نے سودا کیا تھا اور سودا کرنے والے فرحت شہزادی کے فرنٹ مین تھے ، فرحت شہزادی نے 10 کروڑ میں طے کیا کہ ڈی سی لگوادوں گی اور اس رقم کی قسطوں میں ادائیگی طے پائی تھی لیکن وہ افسر چار کروڑ کی پہلی قسط کے بعد باقی قسطیں نہ دے سکا تو اسی کیخلاف انکوائری شروع ہوگئی۔