الجزائر کے سابق وزیر اعظم کو 5 سال قید کی سزا،وجہ بھی سامنے آگئی

الجزائر کے سابق وزیر اعظم کو 5 سال قید کی سزا،وجہ بھی سامنے آگئی

الجزیرہ( مانیٹرنگ ڈیسک) الجزائر کے سابق وزیر اعظم نورالدین بیدوئی اور سابق وزیر صحت عبدالملک بودیاف کو 5 سال قید اور 10 لاکھ الجزائر دینار (7,383 ڈالر) جرمانے کی سزا سنا دی گئی،یہ دونوں ریاست قسطنطین میں ایک نئے عالمی ہوائی اڈے کی تعمیر میں پائی جانے والی متعدد بے ضابطگیوں میں ملوث تھے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
عرب میڈیا کے مطابق ان دونوں کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں سیدی محمد میونسپلٹی میں اقتصادی اور مالیاتی تعزیرات کی عدالت نے سزا سنائی۔یہ دونوں ریاست قسطنطین میں ایک نئے عالمی ہوائی اڈے کی تعمیر میں پائی جانے والی متعدد بے ضابطگیوں میں ملوث تھے۔خبر رساں ادارے کے مطابق منصوبے کی لاگت اصل تخمینہ سے تقریباً 7 گنا تک بڑھ گئی اور اس کی تعمیر میں بھی متوقع چار کے مقابلے میں 10 سال زیادہ لگے جس سے عوامی خزانے کو بھاری رقم خرچ ہوئی۔اسی کیس میں عدالت نے ریاست قسطنطین کے سابق گورنر طاہر ساکران اور ریاست کے سابق سیکرٹری جنرل بن یوسف عزیز کو ان کے خلاف تمام الزامات سے بری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں