شہباز شریف کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

شہباز شریف کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی،محمد بن سلمان کا پاکستان کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار۔

یہ بھی پڑھیں:”آئینہ ہم نے دکھایا تو برامان گئے“آئی ایم ایف بارے سوال پر اسحاق ڈارکا صحافی کو تھپڑ
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکیا۔ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے اشتراکی عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل زیراعظم شہباز شریف نے فرانس کے صدر ایمانویل میخواں سے ملاقات کی ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے عالمی مالیاتی معاہدے پر سربراہی اجلاس بلانے پر صدر ایمانویل میخواں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سربراہی اجلاس میں دعوت دینے اور پرتپاک میزبانی پر فرانسیسی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
خیال رہے کہ زیراعظم شہباز شریف” نیوگلوبل فائنانسنگ پیکٹ” کے سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےلئے فرانس میں موجود ہیں۔ ایمانویل میکرون کی صدارت میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں 50 سے زیادہ سربراہان مملکت شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں