ہمایوں اختر نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

ہمایوں اختر نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سیاستدان ہمایوں اختر خان نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پرتشدد واقعات میرے لیے شدید باعثِ رنج تھا، میرے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعلق جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ٹویٹر پیغام میں ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات نے ہمارے خاندان کو بھی انتہائی افسردہ کیا، ہمارے شہدا کا لہو اور قربانیاں یہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کرآج تک ہمارے خاندان کا پاک فوج سے لازوال تعلق ہے۔ شہید اخترعبدالرحمن جس فوج کے جرنیل تھے اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید کی اولاد ہونے کے ناطے پرتشدد واقعات میرے لیے شدید باعثِ رنج تھا، میرے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعلق جاری رکھنا ممکن نہیں رہا، لہذا میں پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں