malik riaz

ملک ریاض کا بیٹا بھی نیب کے ریڈار پر آگیا

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے بزنس ٹائیکون کا بیٹا بھی احتساب ادارے کے ریڈار پر آگیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کا دائرہ ودسیع کر دیا ہے ،ان کے قریبی ساتھیوں کے بینک اکاﺅنٹس کی چھان بین کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔اسی کیس میں بزنس ٹائیکون ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض کے بینک اکاﺅنٹس اور ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

نیب نے منی لانڈرنگ کیس میںسٹیٹ بینک سے پرویز الٰہی سمیت 9 اہم شخصیات کے بینک ریکارڈ طلب کر لیے ہیں،سٹیٹ بینک کو تمام ریکارڈ 23جون تک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں