اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی کورٹس کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ بتایا جائے کہ آرمی اور سیکرٹ ایکٹ کے تحت کتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف کارروائیں بند ہونی چاہئیں،قید صحافیوں کو رہا ہونا چاہئے،یہ بنیادی انسانی حقوق ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کتنی خواتین قید ہیں اور انہیں کہا ں رکھا گیا ہے،اس وقت پوری قوم صدمے سے دوچار ہے،ٹیلی فونز اور میٹنگز کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
