خبردار،ہوشیار!وزیرمملکت برائے ریونیو نے ملک کو آگے بڑھانے کیلئے مزید’سخت فیصلوں‘کا عندیہ دیدیا

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان میں سفید پوش طبقہ کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑچکے ہیں لیکن ایسے میں وزیر مملکت برائے ریو نیو اشفاق یوسف تولہ نے کہا ہے کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے مزید سخت فیصلے کرنا ہوں گے،سابقہ حکومت کی نا اہلی اور معاہدوں سے انحراف کی وجہ سے بد تر ہونے والے حالات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

یہ بھی پڑھیں:سب سے مہنگا اور سستا پیٹرول کن ممالک میں ملتا ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان ٹیکس بار اور لاہور ٹیکس بار ایسوسی کے اشتراک سے منعقدہ پوسٹ بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےاشفاق یوسف تولہ نے کہا کہ حکومت کے آئی ایم ایف سے نویں ریو یو کے لئے مذاکرات جاری ہیں ،موجودہ مشکل حالات میں بہترین اور متوازن بجٹ پیش کیا گیا ،ٹیکس بارز بہتری کیلئے تجاویز دیں تاکہ مزید اقدامات اٹھائے جاسکیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت ایس ایم ایز،زراعت،ٹیکنالوجی اورآئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے انتھک کوشش کر رہی ہے،معاشی استحکام لانے کے لیے حکومتی ترجیحات اور کوششیں رنگ لا رہی ہیں،ان شا اللہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں