اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان ہیں ،ہمیں ان پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی،پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیت دکھائی ہے،بات 10لاکھ روپے کے ایوارڈ کی نہیں قابلیت کی ہے۔میر ا بس چلے تو ہر بچے کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہونا چاہئے،چین سے مذید ایک ارب ڈالر سٹیٹ بینک کو مل گئے،آج قرضوں کی بھرمار ہے جس کا پاکستان پر بڑا بوجھ ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ تقریروں اور اشعار پڑھنے سے تقدیر نہیں بدلے گی،باتوں سے نہیں عمل سے تقدیر بدلنا ہو گی۔