پاکستان میں سونا اتنا مہنگا کہ ہوش اڑ جائیں

کراچی(کامرس رپورٹر)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 36 ڈال کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1965 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا،دوسری طرف ملک بھر میں مسلسل بڑھنے والی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی۔

مزید پڑھیں:مرسڈیز بینز نے اپنی گاڑیوں میں ایسی شاندار سہولت متعارف کرادی کہ شائقین خوشی سے کھل اٹھیں
آل صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی اونس مہنگا ہونے پر مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا مہنگا ہوگیا، جب کہ ڈالر مہنگا ہونے سے بھی سونے کی قیمت پر اثرات دیکھے گئے، اور پاکستان میں جمعے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 2700 روپے اور 2315 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونا مہنگا ہو کر 1 لاکھ 91 ہزار 530 روپے کا ہو گیا۔

مزید پڑھیں:آئی فون بنانے والی معروف کمپنی نے الیکٹرک گاڑیاں بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں

دوسری طرف سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 287 روپے 37پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.06 فیصد کی بحالی دیکھی گئی۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے 2 روپے بڑھ کر 297 روپے پر پہنچ گئی۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں