واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ ہر ملک کو اپنی توانائی کی ضروریات کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، امریکا نے روسی توانائی کی برآمدات پر پابندیاں نہیں لگائیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کاکہناتھاکہ امریکا اور اتحادیوں نے جو حد مقرر کی، اس سے روسی تیل کی قیمت گری، روسی تیل کی قیمت گرنے سے روس100ارب ڈالر کی آمدن سے محروم رہاہے ۔
