Big decrease in Pakistan's textile exports, textile mills association worried

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں بڑی کمی، ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پریشان

فیصل آباد (کامرس رپورٹر) ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ، مئی میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات تیس فیصد کم ہو گئیں ہیں۔
چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن زون حامد زمان نے کہا کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی برآمدات تیس فیصد بڑھ گئیں، بجلی اور گیس کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، خطے میں گیس اور بجلی کے سب سے زیادہ نرخ پاکستان میں ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دیگر ممالک کے برابر قیمتیں مقرر کرے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں علاقائی طور پر مسابقتی توانائی ٹیرف برآمدی شعبے کے لیے اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل ورکرز کی بڑے پیمانے پر بندش اور چھانٹی کیے جانے خدشہ ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں