ایران نے امریکہ کو ایسی پیشکش کردی کہ دنیا دنگ رہ جائے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوبل آرڈر اس قدر تیزی سے بدل رہا ہے کہ کون ملک کب کس کا دوست اور کس کا دشمن ہوجائے؟کچھ بھی کہنا مشکل ہے،دوستی اور دشمنی کے بیچ عالمی سطح پر ایک اور نئی تصویر ابھر کر سامنے آرہی ہے جس میں دو دشمن ملک ایک دوسرے کے قریب آتے نظر آ رہے ہیں،سعودی عرب کے بعد ایران نے امریکہ سے بھی ”پیار کی پینگیں“بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیشکش کی ہے کہ اگر واشنگٹن خیر سگالی کا مظاہرہ کرے تو ایران اور امریکہ جلد ہی قیدیوں کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:خادم حرمین الشریفین کی دعوت پر کتنے فلسطینی فریضہ حج ادا کررہے ہیں؟تعداد اتنی کہ آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں
عرب میڈیا کے مطابق یہ بیان ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے مغرب کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے کے امکان کا اشارہ دینے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنانی نے ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاملے کے حوالے سے ثالثوں کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں،اگر دوسرا فریق بھی اسی سنجیدگی اور خیر سگالی کا مظاہرہ کرے تو مستقبل قریب میں ایسا ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں پکڑے گئے متعدد امریکیوں میں سے ایک امریکی ایرانی دوہری شہریت رکھنے والا تاجر سیامک نمازی ہے،جسے 2016 میں جاسوسی اور امریکی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں