5% regulatory duty was abolished to promote the textile industry

ٹیکسٹائل صنعت کو فروغ دینے کیلئے 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی

اسلام آباد (بزنس رپورٹر)تمام رجسٹرڈ کمپنیز پر ٹیکس 1.25فیصد سے کم کر کے 1فیصد کر دیا گیا ہے،ٹیکسٹائل صنعت کو فروغ دینے کیلئے 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی جبکہ برآمدی صنعت کے فروغ کیلئے ایکسپورٹس کونسل آف پاکستان قائم کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق برآمدی صنعت کے فروغ کیلئے ایکسپورٹس کونسل آف پاکستان کا اجلاس ہر تین ماہ بعد منعقد ہوگا ،معدنیات کی برآمدات کیلئے مقامی خریداری پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی جائے گی،ایکسپورٹ سہولت سکیم کے تحت برآمد کنندگان کو مزید سہولیات دی جائیں گی،پیٹ سکریپ پر کسٹم ڈیوٹی 20 فیصد سے کم کر کے 11فیصد کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ مختلف برآمدی مشینریوں کو کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں