اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 3 سال تک کنسٹرکشن اینٹرپرائز کی آمدنی پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے سے 40 سے زائد صنعتیں جڑی ہوئی ہیں، آئندہ 3 سال تک کنسٹرکشن اینٹرپرائز کی آمدنی پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی، اور اس کا اطلاق یکم جولائی اور بعد میں شروع ہونے والے تعمیراتی منصوبوں پر ہوگا۔وزیرخزانہ نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے 450ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز کو 35 ارب روپے سے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:مالی سال 24-2023 کا 145 کھرب حجم کا بجٹ پیش،حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا دعویٰ