اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گھروں ،دفاترز ،فیکٹریوں اور دیگر مقامات پر سولر پینل لگوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بجٹ میں بڑی خوشخبری،سولر پینل کی مینوفیکچرنگ کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کر دی گئی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق فنانس بل کے مطابق سولر پینل کی بیٹریز کی تیاری کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی کا خاتمہ کردیا گیاہے۔سولر پینل کی مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم،سولر پینل کے انورٹر کے خام مال پر بھی ڈیوٹی ختم کردی گئی۔آئندہ مالی سال2023-24 کے بجٹ کا کل حجم 14 ہزار 460ارب روپے ہے۔نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے، زرعی شعبے کی ترقی اور زرعی صنعت میں جدت، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ، برا?مدات میں اضافہ، صنعتی ترقی کو فروغ دینا، کاروبار اور سرمایہ کاری میں ا?سانیاں فراہم کرنے اور معیشت کو دستاویزی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
