وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال کیانی نے بجٹ بارے حیران کن دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی بلال کیانی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت سخت اقدامات نہ اٹھاتی تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا،شدید مشکلات کے باوجود عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کی تمام شرائط پوری کیں،ایسا بجٹ نظر آئے گا جو قوم کی معاشی مشکلات کو کم کریگا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
”پاکستان ٹائم“کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی بلال کیانی کا کہنا تھا کہ حکومت کی سب سے بڑی ترجیح کمزور طبقات کو مدد فراہم کرنا ہے،شدید مشکلات کے باوجود آئی ایم کی تمام شرائط پوری کیں، موجودہ حکومت یہ اقدامات نہ اٹھاتی تو ملک پہلے ڈیفالٹ کرچکا ہوتا،وہ اقدامات اٹھائے جس سے کاروبار میں اضافہ ہو۔

مزید پڑھیں:انٹر بینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں مزید مہنگا ہو گیا

انہوں نے بتایا کہ گندم کی 2 کروڑ 76 لاکھ ٹن کی بمپر کراپ ملی،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھادی گئی ہے،ایسا بجٹ نظر آئے گا جو قوم کی معاشی مشکلات کو کم کرے گا،وزیر اعظم نے دیگر شعبوں کے ساتھ خود اجلاس کئے،ہر شعبہ سے تجاویز لیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت اہم حکومتی شخصیات پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئی ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار بجٹ پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:بجٹ 24-2023 ،ن لیگ کے”معاشی جادو گر“قوم کو الفاظ کے گورکھ دھندے میں الجھانے کے لئے تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں