How much money has been allocated in the budget for the upcoming elections The news came

آئندہ انتخابات کے لیے بجٹ میں کتنی رقم مختص کی گئی ہے؟ خبر آگئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے آئندہ عام انتخابات کے لیے بجٹ میں 42 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کردی، انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور ووٹنگ کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے، اسی طرح ٹریننگ ونگ کے لیے ایک ارب 79 کروڑ، میڈیا کوآرڈینیشن کے لیے 50 کروڑ، انتخابی تیاریوں کے لیے ایک ارب 2 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے 4 ارب 83 کروڑ روپے ، انتخابی فہرستوں کی چھپائی کے لیے 27 کروڑ روہے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 0.29 فیصد رہی، اقتصادی سرو ے رپورٹ

آئندہ بجٹ میں پنجاب میں انتخابات کے لیے 9 ارب 65 کروڑ روپے، سندھ میں انتخابات کے لیے 3 ارب 65 کروڑ، خیبرپختونخوا کے انتخابات کے لیے 3 ارب 95 کروڑ اور بلوچستان کے انتخابات کے لیے ایک ارب 11 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومت کو انتخابات کے لیے54 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم حکومت کی جانب سے47 ارب روپے کی یقین دہانی کرائی گئی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو 5 ارب روپے پہلے ہی دے چکی ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں