اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین ،نوجوانوں اور کسانوں کی ترقی کے انقلابی پروگرام بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی،بجٹ میں انقلابی پروگرام کے خصوصی منصوبوں کیلئے رقم مختص کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق انقلابی پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بلا سود قرض ملیں گے،تعلیم اور کھیلوں کیلئے
انڈاﺅومنٹ فنڈ زکھے جائینگے۔پنجاب انڈاﺅومنٹ فنڈ ز کی طرز پر پاکستان انڈاﺅومنٹ فنڈ زبرائے تعلیم قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔فنڈ سے ملک بھر کے ذہین اور نادار طلباکو وظائف دئیے جائینگے۔نوجوانو ں کو چھوٹے قرض دینے کیلئے یوتھ پروگرام کیلئے خطیر رقم مختص کر دی گئی،نوجوانوں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی مفت فراہمی کیلئے بھی بجٹ میں رقم مختص کی گئی۔خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے کیلئے پروگرام میں رقم رکھی گئی ہے۔