اسلام آباد (مانیٹرینگ ڈیسک)وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کرے گی،بجٹ کا حجم 13ہزار 800ارب روپے سے زائد ہو گا۔نجی ٹی وی کے مطابق بجٹ میں 7300ارب قرضوں اور سود کی ادائیگی پر خرچ ہونگے۔
آئیندہ بجٹ میں ٹیکس آمدن 9200ارب روپے ہو سکتی ہے جبکہ نان ٹیکس آمدن 2800ارب ہو سکتی ہے،1300ارب سبسڈی کیلئے مختص ہو سکتے ہیں۔