لاہور (بزنس رپورٹر) پنجاب حکومت نے عید الاضحی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو ماہ جون کی تنخواہ اورپنشن تئیس جون کو جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس ضمن میں سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری محکموں کو تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ عید الاضحی 29جون کو ہونے کے قوی امکانات ہیں اور سرکاری ملازمین کو 28سےدوولائی تک پانچ تعطیلات ہونے کا امکان ہے۔
