کراچی(عدالتی رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سول ہسپتال انتظامیہ کو ایڈز کے خواجہ سرا مریضوں کا علاج آج ہی شروع کرنیکا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں سول سپتال میں ایچ ائی وی ایڈز کے شکار خواجہ سراو?ں کا علاج نہ ہونے کے کیس کی سماعت کے دوران موقف اپنایا گیا کہ سول ہسپتال انتظامیہ ایچ ا?ئی وی ایڈز کے مریضوں کا علاج نہیں کر رہی، خواجہ سرا سمیت سبھی مریضوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے جس پر عدالت نے ہسپتال انتظامیہ کو ا?ج ہی خواجہ سرا مریضوں کا علاج شروع کرنیکا حکم جاری کردیا۔
سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
عدالت نے حکم دیا کہ طے کردہ پروٹوکولز کے مطابق خواجہ سرا مریضوں کا علاج یقینی بنایا جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے سیکرٹری صحت سے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد عمل درا?مد رپورٹ بھی طلب کرلی۔ادھرایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹر ہریش کمار کا کہنا تھا کہ ہم نے فوکل پرسن مقرر کر رکھا ہے، خواجہ سرا ا?ج ہی سول اسپتال سے رجوع کریں ہم علاج کے لیے تیار ہیں، خواجہ سراو?ں کو کچھ غلط فہمی ہو سکتی ہے،کبھی امتیازی سلوک کا نہیں سوچا۔