The US dollar became cheaper in the open market, more expensive in the interbank market

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا، انٹربینک میں مہنگا ہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میںانٹربینک مارکیٹ میں اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاو? 286.88 روپے ہے۔انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 286.56 روپے پر بند ہوا تھا۔
اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو? 3 روپے کم ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا ہوگیا ہے۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہوکر 303 روپے کا ہوگیا تھا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں