فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ہسپتال میںگھٹنے کا آپریشن کرانے کیلئے آنے والی خاتون کا پتہ نکال دیا۔ورثا نے پولیس کو کارروائی کیلئے درخواست دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نجی ہسپتال میں علاج کیلئے آنے والی ہم نام خواتین کے غلط آپریشن کر دیے۔غلام محمد آباد کی پروین کوثر کا گھٹنے کے بجائے پتے کا اورچک اٹھاون کی کوثر پروین کا پتے کے بجائے گھٹنے کا آپریشن کر دیا۔پولیس نے ورثا کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی۔