There is good news for government employees before Eid

سرکاری ملازمین کے لیے عید سے قبل بڑی خوشخبری آگئی

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی جون کی تنخواہیں عید الاضحیٰ سے قبل جاری کرنے کا اعلان کیاہے، جو کہ اس ماہ کی 29 تاریخ کو ہونے کا امکان ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے ماتحت کام کرنے والے تمام ملازمین کو جون کے مہینے کی مکمل تنخواہ الاونسز اور پنشن 23 جون کو دی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ خزانہ نے سندھ حکومت کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام محکموں کو ملازمین کی تنخواہیں یکم جولائی کی بجائے 23 جون کو جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں ذی الحج کا چاند 19 جون (پیر) کو نظر آ سکتا ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں