سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر ملنے والی بنیادی تنخواہ پر کٹ لگ گیا

اسلام آباد(بزنس رپورٹر) سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر ملنے والی بنیادی تنخواہ پر کٹ لگا دیا گیا ہے،لیو انکیشمینٹ پر ملنے والی مالی مراعات میں ترامیم کرکے کم کر دی گئی ہیں، اب سرکاری ملازمین کو مالی مراعات سکیل کی بنیادی تنخواہ پر ہی ملیں گی ۔ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت پنجاب کے ملازمین دشمن فیصلے پر احتجاج کیا جائیگا۔ملازمین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کیملازم کش فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی مراعات کے معاملات نگران حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں۔پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز اور ایپکا نے احتجاج کی کال دے دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں