Maybe Shah Mehmood will leave the party, predicted former PTI leader Mehmood Maulvi

”ہوسکتا ہے شاہ محمود پارٹی چھوڑ دیں“سابق پی ٹی آئی رہنما محمود مولوی نے پیش گوئی کردی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما محمود مولوی نے کہا ہے کہ ممکن ہےعمران خان شاہ محمودقریشی کوپارٹی سونپ دیں،اورہوسکتاہے کہ شاہ محمودقریشی پارٹی چھوڑدیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نجی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے محمود مولوی کہا کہ شاہ محمودقریشی سےملاقات اچھی رہی،نتائج جلدآئیں گے،ممکن ہے خان صاحب شاہ محمودقریشی کوپارٹی سونپ دیں، اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ شاہ محمودقریشی پارٹی چھوڑدیں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین اوردیگرلوگوں سے میری مشاورت جاری ہے، جبکہ پرویزخٹک کےساتھ میری کوئی مشاورت نہیں ہوئی،پرویزخٹک کےساتھ30سے40ایم پی ایزہونامعمولی بات ہے،پرویزخٹک نےپارٹی عہدہ چھوڑا،وہ سیاسی طورپرمضبوط آدمی ہیں۔محمود مولوی نے کہا کہ سیاست کے علاوہ ملک کی خدمت کے اوربھی طریقے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں سے اچھے تعلقات ہیں،پیپلزپارٹی اورایم کیوایم میں شمولیت کی پیشکش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں