Ali Amin Gandapur has been appointed as the President of KPTI Khyber Pakhtunkhwa, notification issued

علی امین گنڈاپور کوپی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پرویز خٹک کے مستعفی ہونے کے بعد سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر کا عہدہ خالی تھا، کپتان کی ہدایات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواکے صدرکاعہدہ علی امین گنڈاپور کو سونپ دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ طور پرپی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔جبکہ ایئر مارشل ر اصغر خان مرحوم کے بیٹے علی اصغر خان کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں