لاہور(بزنس رپورٹر)بلدیہ عظمی لاہور نے مویشی منڈیوں میں فی جانور ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا، بڑے جانور پر ایک ہزار، بکرے چھترے اور دنبے پر 500 روپے فی جانور ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق محکمہ بلدیات کی جانب سے ایم سی ایل نے منڈیوں کے قیام کیلئے محکمہ بلدیات سے 2 ارب روپے کے فنڈزمانگے تھے، فنڈز نہ ملنے پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا، ٹیکس لگنے سے جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ منڈیوں کے قیام پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فنڈز کا استعمال نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق شامیانے، جنریٹر، صاف پانی، عارضی بیت الخلا کے بدلے ٹیکس وصولی کی جائے گی۔دوسری جانب لاہور میں کمرشل منڈیوں کی تعداد 13 سے کم کر کے 10 کر دی گئی ہے۔
