Pakistan started a new trade journey with Iran, Russia and Afghanistan

پاکستان نے ایران، روس اور افغانستان کیساتھ نئے تجارتی سفر کا آغازکردیا

اسلام اباد(بزنس ڈیسک)پاکستان نے پڑوسی ممالک ایران، افغانستان سمیت روس کے ساتھ نئے تجارتی سفر کا ا?غاز کر دیا اور اس سلسلے میں وزارت تجارت نے بارٹر ٹریڈ کے طریقہ کار کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق ریاستی ملکیتی اور نجی ادارے اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کر سکیں گے تاہم نجی اداروں کا ایف بی ا?ر کی ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں ہونا ضروری قرار دے دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق پاکستان سنگل ونڈو سسٹم اور امپورٹ ایکسپورٹ کا لائسنس بھی بنیادی شرط ہوگی، اشیا کی تجارت کیلئے ایف بی ا?ر کے ا?ن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔ اشیا کی تجارت کیلئے متعلقہ ملک میں پاکستانی مشن سے تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
وزارت تجارت حکام کے مطابق پاکستان سے دودھ، کریم، انڈے، سیریل ایکسپورٹ کئے جا سکیں گے، گوشت، مچھلی کی مصنوعات، پھل، سبزیاں بھی فہرست میں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق چاول، بیکری ا?ئٹمز، نمک، ا?ئل، پرفیوم اور کاسمیٹکس ، کیمیکل، پلاسٹک، ربڑ، چمڑا، لکڑی کی مصنوعات بھی ایکسپورٹ کی جا سکیں گی۔ پیپر، فٹ ویئر، لوہا، اسٹیل، تانبا، ایلومینئم، کٹلری بھی فہرست میں شامل ہیں، پاکستان الیکٹرک فین، ہوم ایمپلائنسز، موٹر سائیکلز بھی برا?مد کر سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں