کراچی(بزنس رپورٹر) ڈالر کے انٹربینک نرخ 29 پیسے اضافے کے بعد 285.67 اور اوپن مارکیٹ ریٹ دو روپے اضافے کے بعد 300 روپے کی سطح پر آگئے۔
کاروبار ہفتے کے ا?خری روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 36 پیسے کی کمی سے 285.02 روپے کی سطح پر بھی ا?گئے تھے لیکن بعد دوپہر ڈالر نے محدود پیمانے پر پیش قدمی شروع کی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 29 پیسے کے اضافے سے 285.67 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر 3 روپے گھٹ کر 295 روپے کی سطح پر آگئی تھی جس کے بعد ڈالر نے یوٹرن لیا اور ایک موقع پر 4 روپے بڑھ کر 302 روپے پر بھی آگیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے اوپن ریٹ 2 روپے کے اضافے سے 300 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔
سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
پاکستان ٹائم کے مطابق آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے قرض پروگرام میں نرمی کی درخواست مسترد کرنے کی خبر، خریدار اور فروخت کنندگان غائب ہونے کے باوجود ایک روزہ وقفے بعد زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ہفتے کو دوبارہ ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ اتارچڑھا کے بعد 300 روپے کی سطح پر آگئے۔