A crackdown has been announced against those who do not pay property tax

پراپرٹی ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا اعلان ہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)سندھ کے محکمہ بلدیات نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری بلدیات نجم شاہ کے مطابق تیس جون تک پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے پر جائیداد ضبطی اور نیلامی بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے، چھ سو اسکوائرفٹ کے فلیٹس اور ایک سو بیس گز تک کے مکانوں کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنی حاصل ہے۔سکریٹری بلدیات نجم شاہ کا کہنا تھا کہ رہائشی مکانوں پر ٹیکس استثنی صرف مالک کے اپنے ذاتی استعمال میں ہونے پر ہوگا، کرائے پر دی گئی ہر سائز کی جائیداد پر پراپرٹی ٹیکس لاگو ہوگا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں