Milk sellers in Karachi challenged the government's writ, announcing automatic increase for the third time

کراچی میں دودھ فروشوں نے حکومتی رٹ چیلنج کردی ، تیسری بار ازخود اضافے کا علان

کراچی(بزنس رپورٹر) ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں مزید 10 روپے فی لیٹراضافہ کردیا جس کے بعد کلو قیمت 210 روپے سے بڑھ کر 220 روپے ہوگئی۔
پاکستان کے مطابق پیٹرول، ڈیزل اور یل پی جی قیمتوں کمی کے باوجود دودھ فروشوں کی حکومتی رٹ چیلنج کردی اور دودھ کی قیمت میں چھ ماہ میں تیسری بار ازخود اضافہ کر دیا۔صدر ڈیری اور کیٹل فارمرز ایسوسی کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت میں اضافہ کرر ہے ہیں، دودھ کی فی لیٹر قیمت 230 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔شاکر عمر گجر نے کہا کہ سرکاری قیمت مارکیٹ کی حقیقت کے برعکس ہے کیونکہ ایک لیٹر دودھ کی پیداواری قیمت 200 روپے سے زائد ہے۔
یادرہے کہکمشنر کراچی کی جانب سے فی لیٹر دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے فی لیٹر مقرر کی ہوئی ہے اور شہر میں پہلے ہی دودھ سرکاری نرخ 180 روپے کے بجائے 210 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔کمشنر کراچی اور انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی اور غفلت کی وجہ سے دودھ سرکاری نرخ سے 40 روپے فی لیٹر زائد غیر قانونی طور پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں