Those released from Malir Jail left for Lahore by Indian fishermen train

ملیرجیل سے رہائی پانیوالے بھارتی ماہی گیرٹرین کے ذریعے لاہور روانہ ہوگئے

کراچی(نمائندہ خصوصی) ملیرجیل سے رہائی پانے والے 200بھارتی ماہی گیروں کو ٹرین کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا، ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق ملیر جیل سے رہائی پانے والے 200 بھارتی ماہی گیروں کوکینٹ اسٹیشن سے علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا،کینٹ سٹیشن پر ایڈمنسٹریٹر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے تمام ماہی گیروں میں کھانے پینے کی اشیا اورتحفے تحائف تقسیم کیے اور ماہی گیروں کو اجرک اور ایف سی ایس کی کیپ بھی پہنائی گئی۔
ایڈمنسٹریٹر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے ماہی گیر غربت کی لکیرسے نیچے زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں،سمندر میں کوئی سرحد یا کوئی لکیر نہیں ہے جس سے ماہی گیروں کو پتہ چل سکے کہ وہ اپنے ملک کی حدود میں ہیں یا نہیں، ہوا کے دبا اور طوفانوں کی وجہ سے وہ سمندری حدود پارکرجاتے ہیں، اس لیے دونوں ملکوں کو چاہیے کہ ماہی گیروں کے لیے قانون میں نرمی کریں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں