کراچی (کرائم رپورٹر) سندھ پولیس نے گٹکا فروشوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ گٹکاسپلائر اور بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان ٹائم کے مطابق سندھ پولیس نے گٹکا مافیا کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے گٹکا فروشوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ایس ایس پی جنید شیخ نے کہا کہ گٹکاکھانیسے ہلاکت ہوئی توگٹکافروش کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائیگا اور گٹکاسپلائر اور بنانیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔گٹکابیچنے والوں کی چین معلوم کرنے کے لیے مریضوں سے انٹرویو کئے جارہے ہیں، ا?ئی جی سندھ کے احکامات پر بنائی گئی ایس آئی یو کی پانچ رکنی ٹیم سندھ بھر کے کینسر وارڈز کے دورے کئے اور کیسنر مریضوں کے مدعیت میں 23 مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں،ایس ایس پی جنیدشیخ کی سربراہی میں ایس آئی یوٹیم بھی آئی جی کی ٹاسک فورس کی معاونت کرے۔
