سونے کی فی تولہ قیمت کو بھی آگ لگ گئی

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اتاڑ چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ایک ہی روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اتنا بڑا اضافہ ہو گیا ہے کہ شہری سر پکڑ لیں ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 34 ہزار 400 روپے کی سطح پر آ گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قدر 1372 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 960 روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ عالمی صرافہ میں 4 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس سونے کا دام 1960 ڈالر کا ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں