کراچی(کامرس رپورٹر)اوپن مارکیٹ میں ڈالرنے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک روپیہ مہنگا ہوکر 312 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بے لگام ہوکر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ایکسچینج کمپینز کے مطابق طلب اور سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپے مزید مہنگا ہوکر نئی بلند ترین سطح 312 روپے پر پہنچ گیا۔سٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے معمولی کمی کے بعد 285 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کی قیمت کا فرق 26 روپے 65 پیسے تک جا پہنچا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔
